ہواوے نے اسمارٹ فونز کی فروخت میں سام سنگ، ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

گوگل کا ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کرنے کا اعلان

بیجنگ: اسمارٹ فون کی تجارت سے متعلق تازہ اعدادوشمار کے مطابق چینی موبائل فون کمپنی ہواوے، سام سنگ اور امریکی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑ کر جدید فون بنانے اور فروخت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

اسمارٹ فونز کی تجارت کے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

2018 کی دوسری سہ ماہی کے اعدادوشمار کے مطابق ہواوے سام سنگ کے متبادل کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل دنیا بھر میں 2010 کے بعد سے سام سنگ کے بنائے گئے جدید فون سب سے زیادہ فروخت ہوتے رہے ہیں۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق 2018 کی دوسری سہ ماہی میں ہواوے فونز کی فروخت میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ اس کے مد مقابل ایپل صرف چار کروڑ تیرہ لاکھ اسمارٹ فون فروخت کر پایا ہے جس کا تناسب اعشاریہ سات فیصد بنتا ہے۔

اسمارٹ فونز کی صنعت سے متعلق ماہرین کے مطابق 2018 کی دوسری سہ ماہی میں ایپل اسمارٹ فونز کی فروخت 4.179 کروڑ متوقع تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں برس کے ابتدائی چھ ماہ میں فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کے مطابق ہواوے دوسری بڑی کمپنی ہے البتہ دوسری سہ ماہی میں فروخت کیے گئے اسمارٹ فونز کی تعداد کو دیکھا جائے تو ہواوے نے ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہواوے اسمارٹ فونزکی فروخت میں واضح اضافہ کی وجوہات ان اسمارٹ فونز کی بہتر خصوصیات اور قیمتوں کا فرق ہے۔ مقابلے میں موجود دیگر اسمارٹ فونز کسی خاص جدت سے محروم ہیں البتہ ہواوے کے ہاں یہ معاملہ مختلف ہے۔ کمپنی نے اپنے P20 پرو فون میں تین کیمرے متعارف کرائے ہیں۔ یہ تین کیمرے مل کر پروفیشنل کیمرے جیسی تصویرلیتے ہیں۔ ایک کیمرہ اضافی سائے ہٹاتا ہے، دوسرا سفیدی ہموار (وائٹ بیلنس) کرتا ہے جب کہ تیسرا کیمرہ تصویر کا اضافی زاویہ فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہواوے ایپل اور سام سنگ کے لیے سخت حریف ثابت ہوا ہے لیکن جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ کے لیے موقع موجود ہے کہ وہ مارکیٹ میں دوبارہ آگے آ سکے، البتہ ایپل کے لیے اپنی پوزیشن برقرار رکھنا دشوار ہو گا۔


متعلقہ خبریں