امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش روک دینی چاہیے، ٹرمپ

امریکی ادارے کلوروکوئن دوا سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے، امریکی صدر

فوٹو: فائل


واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی الیکشن میں روس کی مداخلت سے متعلق تفتیشی عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش پر مبنی اس عمل کی چھان بین کو روک دینا چاہئے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کہ دھاندلی کی چھان بین سے متعلق معاملہ ان کے ملک کو مزید متاثر کرے، اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو دھاندلی کرنے والی جادوگرنی کی تلاش ختم کرنا چاہئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ باب مولر اور غصہ کا شکار ان کے 17 ڈیموکریٹس اپنے گندے کام کے ذریعے امریکا کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

 

سابق ایف بی آئی سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ زیرتفتیش ہوتے ہوئے بھی ادارے کا حصہ رہے، یہی اصل مسئلہ ہے۔ مولر رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ان افراد کو بچانا اور تفتیشی عمل کے گرد معروضیت (آبجیکٹیویٹی) کا دھندلا پن پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

 

صدرٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کے خلاف کارروائی پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ جس معاملہ کے ثبوت موجود ہیں اس پر کوئی کارروائی کرنے کے بجائے سازشیں کی جا رہی ہیں۔

روس سے متعلق معاملہ اور ہیلری کلنٹن کو نظرانداز کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے امریکی تاریخ کا حوالہ دیا اور ریگن کے قریبی ساتھی پال مین فپورٹ سمیت جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ اور قاتل الفانسے کیپون کا ذکر بھی کیا۔

امریکی صدرٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کے متعلق الزامات کا ذکر کرنے والی کتاب ’’دی رشیا ہوکس، دی الیسیٹ اسکیم ٹو کلیئر ہیلری کلنٹن اینڈ فریم ڈونلڈ ٹرمپ‘‘ کو بھی اپنی ٹویٹ کا موضوع بنایا اور مصنف کو ذہین قرار دیتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔

ٹرمپ نے اس کتاب کو دھاندلی کی جادوگرنی کی تلاش سے متعلق معاملہ کے پس پردہ اصل کہانی قرار دیا۔


متعلقہ خبریں