این اے22: دوبارہ گنتی میں علی محمد خان کی جیت برقرار

علی محمد خان

مردان: خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان کی برتری برقرار رہی ہے۔

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار مولانا قاسم کی جانب سے این اے 22 میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔

دوبارہ گنتی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی محمد خان 58652 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ مولانا قاسم 56587 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہی رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے 28 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کی ہیں۔ خیبرپختونخوا ( پی کے) کے حلقہ پی کے 36، پی کے 93 اور پی کے 38 پر بھی دوبارہ گنتی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں