ہمیں جمہوریت سب سے زیادہ عزیز ہے، بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات  سے پہلے، انتخابات کے دوران اور بعد میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے شواہد اکٹھے کر کے پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کو بھیجے جائیں۔

زرداری  ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان اور ضیا اللہ آفریدی سے ملاقات کے دوران گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حالیہ انتخابات کے نتائج  کو مسترد  کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے سب  سے زیادہ  اور بے مثال قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کارکنوں کو متحرک رکھنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ اس کے لیے وہ خود بھی جلد ہی خیبر پختونخوا  کا  دورہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے،  پیپلز پارٹی کے کارکنوں جیسا بہادر، ثابت قدم  اور وفادار کارکن کسی اور پارٹی میں نہیں۔

ملاقات میں ہمایوں خان نے انتخابات کے بعد کی صورتحال سے بھی  بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا، پیپلز پارٹی کے رہنما جمیل سومرو اور بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی ملاقات میں موجود تھے۔


متعلقہ خبریں