تیں مزید نو منتخب ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو نومنتخب آزاد  ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی حمایت ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب سے مزید تین منتخب ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کپتان کے کھلاڑی بننے والوں میں حلقہ این اے 190 سے رکن قومی اسمبلی محمد امجد  فاروق،  حلقہ پی پی 288  سے رکن پنجاب اسمبلی محسن عطا کھوسہ  اور حلقہ پی پی 83 سے ملک غلام رسول سانگا شامل ہیں۔

تینوں ارکان نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، انہوں نے  تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تینوں ارکان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم  کیا۔

اس سے پہلے 24 نو منتخب ارکان پارلیمنٹ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، الیکشن 2018  کے نتائج کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے سر گرم ہیں، تاہم مرکز میں حکومت بنانے کے واضح امکانات کی وجہ سے نو منتخب  آزاد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا جھکاؤ پاکستان تحریک انصاف کی جانب زیادہ  ہے۔


متعلقہ خبریں