فرسٹ کلاس کرکٹرز کے غیر ملکی معاہدے خطرے میں

قومی اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے آج روانہ ہو گا

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے جس کی وجہ سے متعدد فرسٹ کلاس کرکٹرز کے غیر ملکی معاہدے خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے قائد اعظم ٹرافی یکم ستمبر سے شروع  کرنے کا منصوبہ بنایا ہے حالانکہ یہ ٹورنامنٹ گذشتہ برس ستمبر کے اواخر میں شروع  ہوا تھا، اسی طرح  بورڈ  چار روزہ  کرکٹ اور ون ڈے ٹورنامنٹ بھی ایک ساتھ  شروع  کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

پی سی بی کے ان اقدامات  سے کھلاڑیوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے، سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی سمیت کئی کھلاڑی اس وقت انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ کچھ  کھلاڑی رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ جائیں گے۔

پی سی بی کے قوانین کے مطابق تمام فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹرز غیر ملکی لیگز پر قومی ٹورنامنٹس کو فوقیت دینے کے پابند ہیں، اس تناظر میں غیر ملکی لیگز کھیلنے والے کھاڑیوں کو قائد اعظم ٹرافی کے لیے اپنے معاہدے ختم کرنا پڑیں گے جس کے باعث انہیں لاکھوں روپے نقصان  کا اندیشہ ہے۔


متعلقہ خبریں