عیدالاضحی سے قبل اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

عیدالاضحی سے قبل اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الاضحی سے قبل دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جو آئندہ 25 روز کے لیے نافذ العمل رہے گی۔

ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد کےکسی بھی سیکٹرمیں قربانی کا جانور فروخت کرنے پر پابندی رہے گی۔ جب کہ قربانی کے جانوروں کو بڑی تعداد میں سڑکوں اور خالی پلاٹوں میں رکھنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

اسلام آباد میں عید قربان سے قبل دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکمنامہ
اسلام آباد میں عید قربان سے قبل دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکمنامہ

نوٹیفیکیشن کے مطابق قربانی کے جانوروں کی فروخت صرف سی ڈی اے کی مختص کردہ منڈی میں ہی کی جائے گی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے سیکٹر آئی 12 کو قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے مویشی منڈی کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔ اس علاقے کے علاوہ کسی اور حصے میں جانوروں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں ہو گی۔

انتظامی حکم کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ 25 دن تک رہے گا۔ اس دوران خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والے کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں