افغان صوبے پکتیا کی مسجد میں دھماکہ، 30 شہید

افغان صوبے پکتیا کی مسجد میں دھماکہ سے8 شہید | urduhumnews.wpengine.com

گردیز: افغان صوبے پکتیا کے دارالحکومت گردیز کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکہ سے 30 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا جس سے مسجد میں موجود 30 افراد شہید اور 100 زخمی ہوئے ہیں۔

پکتیا پولیس کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو خود کش حملہ آوروں نے پہلے مسجد پر فائرنگ کی اور بعد میں بارودی مواد سے دھماکہ کیا۔

افغان ٹیلی ویژن چینل طلوع نے عینی شاہدین کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ مسجد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی ہے تاہم پکتیا پولیس یہ تعداد 20 بتا رہی ہے۔

پکتیا پولیس کے سربراہ راز محمد مندوزئی کے مطابق دھماکے میں کم از کم 20 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ مسجد میں دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی تعداد 60 سے زائد ہے۔

جمعہ کے روز مسجد میں ہونے والے دھماکہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

افغان حکام نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں۔ زخمیوں کو طبی مراکز میں منتقل کر کے دھماکے سے متعلق تفصیل جمع کی جا رہی ہے۔

جمعہ کی صبح ایک الگ واقعے میں تین غیر ملکیوں کو اغواء کے بعد قتل کیے جانے کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔ مقتولین کا تعلق انڈیا، ملائشیا اور مقدونیہ سے بتایا گیا تھا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں