نون لیگ کی سابقہ خواتین اراکین اسمبلی مایوسی کا شکار


لاہور: مسلم لیگ نون کی بیشتر سابقہ خواتین ارکان اسمبلی اس بار ایوان میں نہیں پہنچ سکیں گی۔

مسلم لیگ نون کی پارٹی پوزیشن کی وجہ سے اس بار صرف 30 سابقہ لیگی خواتین اراکین اسمبلی ایوان میں پہنچ سکیں گی، مسلم لیگ نون کی تیار کردہ فہرست میں 31 ویں نمبر پر سلمیٰ بٹ کا نام موجود ہے جو سخت مایوسی کا شکار ہیں۔

مسلم لیگ نون کی سابقہ اراکین اسمبلی ظل ہما، ارم حسین باجوہ، نجمہ افضل رانا، لبنیٰ فیصل، نگہت اقبال، شمیلہ اسلم، رخسانہ کوثر، عطیہ افتخار، کنیز فاطمہ، سدرہ نفیس، شاہدہ خالد سمیت دیگر سابقہ خواتین ارکان اسمبلی ایوان سے باہر ہوگئی ہیں۔

مسلم لیگ نون کی خواتین رہنما عظمیٰ بخاری، ذکیہ شاہنواز، حنا بٹ، صبا صادق، راحیلہ خادم، رابعہ نصرت، ثانیہ عاشق اور مہوش سلطانہ کا نام اراکین اسبلی میں شامل ہے۔

2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 35 مخصوص نشستیں ملی تھیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد اس سے الگ ہے۔


متعلقہ خبریں