آر ٹی ایس سے پی آئی ٹی بی کا کوئی تعلق نہیں, ڈاکٹر عمر


لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف  نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس)  تیار کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر غلط الزام تراشی کی جا رہی ہے،  یہ سسٹم نادرا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بنا کر دیا ہے۔

پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا اور چند اخبارات میں کہا گیا کہ یہ سسٹم  ہم نے بنایا ہےجبکہ پی آئی ٹی بی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، اس معاملے کے ساتھ ہمارا نام  جوڑنا مضحکہ خیز ہے کیونکہ ہمیں موقع ہی نہیں دیا گیا کہ ہم ایپ کا جائزہ لیتے، یا اس کو ٹیسٹ کرتے۔

ڈاکٹرعمر نے واضح  کیا کہ آر ٹی ایس کو صرف پریزائڈنگ افیسر ہی چلا سکتے تھے، الیکشن کمیشن نے ہم سے مشاورت نہیں کی، اگر کوئی ادارہ ہم سے مدد مانگے گا تو ہم اس سے بھرپور تعاون کریں گے۔

چیئر مین پی آئی ٹی بی نے بتایا کہ سوشل میڈیا  پر ان کے خلاف جو خبریں پھیلائی گئی ہیں ان پر وہ  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو رپورٹ کریں گے۔


متعلقہ خبریں