پرویز خٹک نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

مولانا فضل الرحمان سےمذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیر دفاع

فوٹو: فائل


پشاور: سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا (کے پی)  اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز خٹک نے اپنے گزشتہ بیان پر قوم سے معذرت کر لی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران دیے گئے بیان پر میں عدالت میں بھی معذرت کر چکا ہوں لیکن میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ معاشرتی خرابیوں کی نشاندہی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران ووٹوں کی خرید وفروخت کے بارے میں بات کرنا بھی انہی  خرابیوں کا حصہ ہے جن سے ہمارا معاشرہ برباد ہو رہا ہے تاہم اس کے باوجود اگر ان کے الفاظ سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

بدھ کے روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے معاملہ کی سماعت کی تھی،  پرویز خٹک کی جانب سے ان کے وکیل سکندر بشیر مہمند  الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے تاہم آج ایک ویڈیو بیان میں پرویز خٹک نے عوام سے معافی مانگ لی۔


متعلقہ خبریں