نائیجیریا: کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک


ابوجہ: نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 29 کو بچا لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اب تک 17 خواتین اور چار بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ریاستی امدادی ٹیم نے بتایا ہے کہ حادثہ نائیجیریا کی ریاست سوکوٹو کے ضلع گاندھی کے ایک دریا میں پیش آیا، حادثے کی وجہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی بنی، بدقسمت کشتی پر 50 سے زائد افراد سوار تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جولائی کے مہینے میں مشتبہ مویشی چوروں کے حملوں کے بعد سے گرنری گاؤں کے ہزاروں مکین نقل مکانی کر گئے تھے، ان حملوں میں 32 افراد ہلاک  اور درجنوں گھر مسمار کر دیے گئے تھے، کشتی میں سوار افراد اپنے تباہ حال گھروں کو دیکھنے آ رہے تھے۔

نائییجریا میں خستہ حال کشتیوں اور گنجائش سے زائد افراد کے کشتی میں سوار ہونے کے باعث اس طرح کے واقعات عام ہیں، اس سے قبل جولائی میں بھی 22 نائیجیرین تاجر کشتی ڈوبنے سے ہلاک  ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں