اسپاٹ فکسنگ کیس: شاہ زیب حسن کی اپیل پر فیصلہ محفوظ


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) کی جانب سے قائم کردہ انسداد ِ بدعنوانی ٹربیونل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، فیصلہ 10 اگست کو سنایا جائے گا۔

اس سے قبل ٹربیونل نے کرکٹر شاہ زیب حسن  کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی پاداش میں ایک سال کی معطلی اور 10 لاکھ  روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

پی سی بی نے سزا ایک سال سے بڑھا کر تین سال کرنے کی درخواست دائر کی تھی، دوسری طرف شاہ زیب نے بھی 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا میں کمی کی اپیل کر رکھی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی ملزم  ناصر جمشید نے بھی اسکائپ کے ذریعے اپنا بیان ٹربیونل میں ریکارڈ کرایا تھا۔

ناصر جمشید نے موقف اختیار کیا کہ ان کا کرکٹ بیٹس کی خرید وفروخت کا کاروبار ہے جس وجہ سے ان کے کھلاڑیوں سے روابط  تھے تاہم وہ اپنے کاروبار سے متعلق کوئی دستاویز پیش کرنے میں ناکام  رہے۔

کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں