اپوزیشن جماعتوں کا چیئرمین سینیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: عام انتخابات کے بعد مبینہ دھاندلی کے خلاف اکٹھے ہونے والی اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینٹ کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی حکمت عملی بنائیں گی، پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ نون اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے اتفاق کیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری کے بعد مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔

عام انتخابات کے بعد زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کی شکایات کیں اور نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد یہ جماعتیں ایک دوسرے کے قریب آئیں۔

اپوزیشن اتحاد احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پرغور کر رہا ہے جس میں ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کے علاوہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرنا شامل ہے۔

رواں برس مارچ میں سینیٹ انتخابات مسلم لیگ نون کی حریف جماعتوں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی نے جیت لیے تھے۔


متعلقہ خبریں