پاکستانی پرچم سے مزین زیورات خواتین میں مقبول


اسلام آباد: یوں تو ہر برس 14 اگست سے قبل پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار آ جاتی ہے لیکن اس مرتبہ پاکستانی پرچم سے مزین زیورات خواتین میں خاصے مقبول  ہو رہے ہیں۔

ہر اسٹال پر مختلف قسم کے زیورات کی موجودگی نے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ کردیا ہے اور ہر اسٹال پر خواتین اس منفرد اور خوبصورت جیولری کا تقاضہ کرتی نظر آتی ہیں۔

پاکستانی پرچم سے مزین زیورات خواتین میں مقبولؔ|HUMNEWS.PK

اسٹالز پر پاکستانی پرچم سے مزین انگوٹھیاں، چوڑیاں، ہاتھوں کے کنگن، بریسلٹ،  گلے کے ہار اور کانوں کے بندے خواتین کو اپنی جانب کھنیچ  رہے ہیں، 90  فیصد اسٹالز پر نت نئے اور منفرد ڈیزائن کی جیولری موجود  ہے لیکن سب سے زیادہ مقبول انگوٹھیاں اور گنگن ہیں کیونکہ ان کی زیادہ مانگ دیکھی جا رہی ہے۔

ویسے تو تقریباً ہر اسٹال پر ہی یہ زیورات موجود ہیں لیکن ایسے اسٹالز جہاں یہ جیولری نہیں وہاں خواتین کی دلچسپی قدرے کم ہے کیونکہ جیولری اصلی ہو یا نقلی، یہ زمانہ قدیم سے خواتین کی اولین پسند رہی ہے۔


متعلقہ خبریں