عیدالاضحی: کراچی سمیت سندھ بھر میں کھالیں جمع کرنے پر پابندی

سندھ میں 11 ہزار ایکڑ مبینہ بے نامی جائیداد کی نشاندہی ہو گئی

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ کی نگراں حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحہ لیکر چلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پیشرفت سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: عیدالاضحی سے قبل اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

صوبائی حکومت کے حکمنامے کے مطابق سیاسی و مذہبی جماعتوں اور فلاحی اداروں کو کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت لینا ہوگی اور بغیر اجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کو گرفتار کیاجائے گا۔

کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ قربانی کی کھالوں کے لئے کیمپ لگانے، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرنے اور اسلحہ لیکر چلنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں