بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: انڈیا کو جیت کیلئے 84 رنز درکار

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: بھارت کو جیت کیلئے 84 رنز درکار | urduhumnews.wpengine.com

برمنگھم: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جیت کے لیے بھارت کو 84 رنز درکار ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے 194 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم 36 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر110 رنز بنا چکی ہے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اور دینیش کارتھیک چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ کوہلی اب تک 43 اور کارتھیک 48 رنز بنا چکے ہیں۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز بھی کھیلی جا چکی ہے۔ ٹی 20 میں بھارت نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے بھارت کو 2-1 سے ہرا کر حساب برابر کیا تھا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 117 ٹیسٹ مقابلے ہوئے، 43 میں انگلینڈ اور 25 میں بھارت کو فتح نصیب ہوئی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ انگلش ٹیم اپنے ایک ہزارویں ٹیسٹ میچ کو جیت کر یادگار لمحوں کو مزید خوشگوار بنانے کی کوشش کرے گی۔ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا پہلا ملک ہے جس نے طویل دورانیے کی کرکٹ کے ایک ہزار مقابلوں میں حصہ لینے کا سنگ میل عبور کیا ہے۔


متعلقہ خبریں