خواتین کرکٹ: بڑے شہروں میں تربیتی مراکز کھولنے کا فیصلہ

خواتین کرکٹ کی بہتری کے لیے بڑے شہروں میں اکیڈمیز کھولنے کا فصلہ | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: خواتین کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک کے بڑے شہروں میں تربیتی مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق خواتین اکیڈمیز کے سربراہ ہارون رشید ہی ہوں گے جب کہ دو ماہرکوچز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کرکٹ اکیڈمی کو خواتین کھلاڑیوں کے لیے مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ لاہور، ملتان، راولپنڈی اور پشاور میں بھی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

پشاور میں خاتون کھلاڑیوں کے لیے بننے والی اکیڈمی خواتین انتظامیہ کی زیرنگرانی چلائی جائے گی۔ کوچز اور دیگر اسٹاف میں بھی اکثریت خواتین کی ہی ہو گی۔


متعلقہ خبریں