چیف جسٹس نے ادویات کی قیمتیں مجمند کرنے کا حکم دے دیا

واٹر ٹینکرز کو اسلام آباد میں پانی سپلائی کرنے کی اجازت مل گئی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں ادویات کی قیمتیں منجمند کرنے اور تمام ادویات پر بار کوڈنگ کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بنچ نےادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کی سماعت کی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی اور فارماسوٹیکل کمپنیز کے وکلاء پیش ہوئے۔

فارماسیوٹیکل کمپنیز کے وکلاء نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ ادویات کی بارکوڈنگ آسان کام نہیں اس کے لیے مہلت میں اضافہ کیا جائے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کر بارکوڈنگ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ادویات پر بار کوڈ شائع کرنے کے لیے دو سال کا وقت دیا ہے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نےادویات کی قیمتیں منجمند کرنے کا حکم دیا اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی کہ دس ہفتوں میں میڈیسن پرائس کیسز نمٹائے جائیں۔

فاضل عدالت نے وفاقی حکومت کو ڈریپ کا مستقل چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ادویات کا معاملہ حل ہونے کے بعد ہیپاٹائٹس سی اور گردوں کی بیماریوں کےعلاج معالجے پربھی کام کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں