کراچی میں دھماکہ سے دو جاں بحق 4 زخمی

کراچی میں دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق 6 زخمی

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے معروف تجارتی مرکز شیرشاہ میں دھماکہ سے دو افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق شیرشاہ کے جناح روڈ پر ہونے والے سلنڈر دھماکہ سے باہر کھڑی گاڑیوں، مکانوں اور قربانی کے لیے لائے گئے کچھ مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ شیرشاہ کالونی کی گلی نمبر 77 میں مصطفی مسجد کے قریب ایک دکان میں سیلنڈر پھٹنسے سے ہواجس سے بھگدڑ مچ گئی۔

شیرشاہ میں دھماکہ کے بعد کا منظر
شیرشاہ میں دھماکہ کے بعد کا منظر

دھماکا ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی اداروں سے وابستہ اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کی اور ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو طبی مراکز منتقل کیا گیا۔

واقعے میں جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر علاقے سے کچھ دور واقع سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں