لاہور میں انتخابی اخراجات ، پی ٹی آئی سرفہرست


لاہور: قومی اسمبلی کی نشستوں پر عام انتخابات میں حصہ لینے والے کئی امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق لاہور میں انتخابی مہم کے دوران سب سے زیادہ رقم تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے خرچ کی۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں اپنی انتخابی مہم پر 39 لاکھ 84 ہزار 5 سو روپے خرچ کیے۔

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے حلقہ این اے 130 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران 130 سے 38 لاکھ، 90 ہزار روپے جبکہ حلقہ این اے 135 پر تحریک انصاف کے رہنما کرامت کھوکھر نے 37 لاکھ 55 ہزار 358 روپے خرچ کیے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے، انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے اپنی انتخابی مہم میں 9 لاکھ 97 ہزار 925 روپے خرچ کیے۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے حلقہ این اے 132 میں اپنی انتخابی مہم پر 19 لاکھ 34 ہزار 447 روپے خرچ کیے۔

شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے حلقہ این اے 124 سے انتخاب لڑا جس پر انہوں نے 18 لاکھ 50 ہزار625 روپے خرچ کیے جبکہ این اے 133 میں مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز ملک نے 23 لاکھ 52 ہزار 36 روپے اپنی انتخابی مہم کی مد میں خرچ کیے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما وحید عالم خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں اپنی انتخابی مہم پر 19 لاکھ 55 ہزار 95 روپے اور شیخ روحیل اصغر نے این اے 128 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران 16 لاکھ 51 ہزار 334 روپے خرچ کیے۔


متعلقہ خبریں