کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ، 18 افراد ہلاک


کوہاٹ: کوہاٹ کے علاقے چیچنہ چوک کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں  18 افراد جاں بحق جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق مسافر بس بونیر سے کراچی جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ سہ پہر ساڑھے پانچ بجے پیش آیا جب انڈس ہائی وے پر مسافروں سے بھری تیز رفتار بس آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی، حادثے کے فوری بعد مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بس  سے باہر نکالا۔

حادثے کے کچھ ہی دیر بعد امدادی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانا شروع کر دیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کے ڈی اے اسپتال پہنچا یا جا رہا ہے، کوہاٹ کے اسپتالوں میں ایمرجسنی نافذ کر دی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں