تقریب حلف برداری، 92 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو بلانے پر غور

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں کوئی غیر ملکی سربراہ نہیں آئے گا| urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو دعوت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری کا دن متعین ہونے کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں عامر سہیل، رمیز راجہ، زاہد فضل، انضمام الحق، جاوید میانداد، سلیم ملک، اعجاز احمد، معین خان، عاقب جاوید، مشتاق احمد، وسیم اکرم، اقبال سکندر اور وسیم حیدر شامل ہیں۔

آئین پاکستان کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے مطابق پولنگ کے دن کے 21 ویں روز قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا لازم ہے تاہم صدر مملکت اس سے قبل بھی اجلاس طلب کرسکتے ہیں، اس آئینی تقاضے کے پیش نظر صدر مملکت 15 اگست تک نئی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

اس کے بعد اگلا مرحلہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کا ہو گا، نومنتخب وزیراعظم کے حلف اٹھاتے ہی نگراں حکومت سبکدوش ہوجائے گی اور نئی حکومت اختیارات سنبھال لے گی۔

 


متعلقہ خبریں