وادی جہلم میں ایک سیاح پانی میں ڈوب گیا


مظفرآباد: آزاد کشمیر کے علاقے وادی جہلم میں واقع چھم آبشارپر ڈوب جانے والے تین سیاحوں میں سے  دو کو بچا لیا گیا ہے جبکہ تیسرے سیاح کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ چناری کے مقام پر پیش آیا جہاں تین سیاح آبشار پر نہاتے ہوئے تیزرفتار پانی کی زد میں آ گئے، واقعے کی خبر ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو بچا لیا، سیاحوں کا تعلق نارووال سے بتایا جا رہا ہے۔

شمالی علاقہ جات اور وادی کشمیر میں سیاحوں کے تیز رفتار پانی میں ڈوب جانے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، ایسے سانحوں کی وجوہات میں سیاحوں کی  غفلت اور ریسکیو کے ناکافی اقدامات شامل ہیں۔

رواں برس مئی میں آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے، وادی نیلم کے علاقے جاگراں کے تفریحی مقام پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔


متعلقہ خبریں