مقبوضہ کشمیر: ایک کشمیری شہید ایک زخمی ہوگیا


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اوربے گناہ کشمیری نوجوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا

ضلع رمبان تحصیل گول  کے علاقے کوہلی میں بھارتی افواج کی اندھادھند فائرنگے سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد شفیع گجر کے نام سے ہوئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زخمی شکیل احمد کو علاج کے لیے مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اسے طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔

فائرنگ کا یہ اندوہناک سانحہ گزشتہ شب پیش آیا۔ عینی شاہدین نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ قابض بھارتی افواج نے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہادت ہوئی۔

شہید اورزخمی ہونے والے دونوں نہتے اوربے گناہ کشمیری مویشیوں کے کاروبارسے منسلک تھے۔

کشمیر میڈیا سروس کے  مطابق ایس ایس پی موہن کے مطابق 58 راشٹریہ رائفلز کے خلا ف دھرم کنڈ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

چار دنوں کے دوران اب تک بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا نشانہ بن کر 12 کشمیری اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

ضلع شوپیاں میں گزشتہ روز  بھارتی افواج کی فائرنگ سے پانچ کشمیری شہید ہوئے تھے۔

ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران ظہور احمد اور بلال احمد شاہ نامی کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔

بھارتی غاصب افواج نے جولائی میں خاتون سمیت 21 کشمیریوں کو شہید کیا تھا جن میں ایک خاتون بھی شامل تھیں۔

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں و محاصروں کے دوران حریت رہنماوں سمیت 169 بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

چنار کی مقبوضہ وادی میں جولائی کے مہینے میں 46 مکانوں کو بھی تباہ کیا۔


متعلقہ خبریں