آئی سی سی نے ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا


دبئی: دنیا بھر کے بہترین کرکٹرز کی کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ رینکنگ کے بطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلےبازقراردیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے بھارت اورانگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے بعد نئی رینکنگ جاری کی ہے۔

ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ سے چھینی ہے۔  ان سے قبل بھارت کے سپراسٹار بلے باز سچن ٹنڈولکرنے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

مجموعی طور پر کوہلی ساتویں بھارتی کھلاڑی ہیں جنھوں نے آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ  نے 32 مہینے تک یہ ریکارڈ اپنے نام رکھا۔

ویرات کوہلی نےانگلینڈ کی خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 149 اور 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ انہوں  نے 67  ٹیسٹ میچوں میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے اظہرعلی 15 ویں پوزشن پرہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین باؤلرزکی فہرست میں بھی بھارتی کھلاڑی جدیجہ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ آل راؤنڈر کے طور پر وہ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے یاسر شاہ بطور باؤلر 18 ویں پوزیشن حاصل کرسکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں