ضمنی انتخابات 15 اکتوبر سے قبل کرانے کا فیصلہ

قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص سیٹوں کا کوٹہ طے ہو گیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات یکم سے 15 اکتوبر تک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق نئی اسمبلی سے حلف لینے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں کا شیڈول بھی ایک ساتھ جاری کیا جائے گا۔

عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں مختلف وجوہات کی بنا پر قومی و صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں پولنگ ملتوی کردی گئی تھی جبکہ ایک سے زائد نشستوں پر انتخاب جیتنے والے نومنتخب ارکان ایک نشست کے علاوہ باقی نشستوں سے استعفیٰ دیں گے۔

ارکان اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

دستور پاکستان کے آرٹیکل 25 کے مطابق قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں لیکن انتخابی قوانین اس آرٹیکل سے متصادم  ہیں۔

پاکستان میں ایک عام ووٹر تو پابند ہے کہ وہ صرف اس حلقے میں ووٹ ڈال سکتا ہے جہاں اس کا ووٹ رجسٹرڈ ہے لیکن امیدواروں کو آزادی ہے کہ وہ پاکستان کے جس اور جتنے حلقوں سے چاہیں انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ایک  سے زائد حلقوں سے جیتنے کے بعد نومنتخب رکن ایک کے علاوہ باقی حلقے چھوڑنے کا پابند ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں