جی ڈی اے کا اجلاس طلب، سندھ میں ہڑتال پر غور ہو گا

جی ڈی اے کا اجلاس کل شام طلب|HUMNEWS.PK

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے) کے سربراہ پیر پگارا صبغت اللہ راشدی نے پیر کی شام پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

جی ڈی اے کے ترجمان سردار رحیم کے مطابق اجلاس میں سندھ میں انتخابی دھاندلی کے خلاف شٹر ڈاؤن کرنے پرغورکیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہروں کے بارے میں بھی تبادلہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بدترین دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بد ترین دھاندلی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے لیکن جی ڈی اے یہ کبھی برداشت  کرے گا نہ عوام  کو مایوس کرے گا۔

سردار رحیم کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوامی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن یہ انتخابات نہیں قوم  کے ساتھ مذاق تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ پارٹی کا اجلاس کراچی میں جی ڈی اے کے مرکزی رہنما مرتضی جتوئی کی رہائش گاہ پر ہو گا۔


متعلقہ خبریں