مخصوص نشستوں پر اقلیتوں اور خواتین ارکان کے نام سامنے آ گئے

اقلیت اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر متوقع ارکان کے نام |HUMNEWS.PK

اسلام آباد:  انتخابات 2018  کے بعد قومی اسمبلی میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں  پر ممکنہ طور پر منتخب ہونے والوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 اور خواتین کی 60 مخصوص نشستوں پر ارکان کا تعین ہونا باقی ہے۔

الیکشن کمیشن  ذرائع  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے ڈاکٹر شیریں مزاری، منزہ  حسن، عندلیب عباس، عاصمہ قدیر، عالیہ  حمزہ، جویریہ ظفر ایوان میں شامل ہوں گی، کنول  شوزیب، ڈاکٹر سیمی  بخاری، ثوبیہ کمال، نوشین حمید، روبینہ جمیل، ملائکہ  بخاری، فوزیہ  بہرام ، رخسانہ  نوید، تاشفین  صفدر اور وجیہہ اکرام  بھی  پی ٹی آئی کی طرف سے رکن اسمبلی بن سکیں گی۔

مسلم لیگ نون  سے طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، عائشہ رجب بلوچ،  مریم اورنگزیب، شیزا  فاطمہ، عائشہ غوث، زہرا  ودود، کرن ڈار، خورشید عالم، مسرت آصف، زیب جعفر، ثمینہ  مطلوب، شہباز سلیم، سیما جیلانی کا رکن قومی اسمبلی بننے کا امکان ہے۔

اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حنا ربانی کھر، شگفتہ جمانی، مسرت رفیق، ناز بلوچ، شاہدہ  رحمانی، مہرین بھٹو، یاسمین شاہ، شازیہ ثوبیہ کا بھی مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کا امکان ہے جبکہ ایم کیو ایم کی کشور زہرا اور ق  لیگ سے فرخ خان رکن اسمبلی ہوں گی۔

اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی سے رمیش کمار، لال چند، شہنیلا  رتھ اور جے پرکاش جبکہ نون  لیگ سے ڈاکٹر درشن لال، کھیل داس کوہستانی اور پیپلز پارٹی کے رمیش لال اور نوید عامر ایوان کا حصہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں