دریائے راوی میں آزادی بوٹ سفاری کا اہتمام


لاہور: جشن آزادی منانے کے لیے ملک بھرمیں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ملی جوش و جذبے کا مختلف طریقوں سے اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

14 اگست کی مناسبت سے لاہور میں ریسکیو 1122 کی جانب سے مرینا کلب میں رنگا رنگ آزادی بوٹ سفاری کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

دریائے راوی میں آزادی بوٹ سفاری کا اہتمام | urduhumnews.wpengine.com

جشن آزادی کی مناسبت سے طے کیے گئے بحری سفرکا آغاز دریائے راوی کے بیچوں بیچ واقع بارہ دری سے ہوا جس میں ہر شعبہ زندگی اور ہرعمر کے افراد شریک ہوئے۔

پانچ گھنٹے پر مشتمل سفر کا اختتام 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ہیڈ بلوکی کے مقام پر ہوا۔

ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) ریسکیو رضوان نصیر نے’ہم نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آزادی بوٹ سفاری کا مقصد پانی جیسی نعمت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

بوٹ سفاری کے شرکاء اس بات پر متفق نظر آئے کہ ایسے اسپورٹس ایونٹ جہاں لوگوں کے لیے تفریح کا بہترین ذریعہ بنتے ہیں وہیں زندگی کا ایک انوکھا تجربہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں