پنجاب: 24 گھنٹوں میں 925 ٹریفک حادثات ، 7 افراد جاں بحق


لاہور: پنجاب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران نو سو پچیس (925) ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں سات افراد لقمہ اجل بنے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثات میں چھ سو پندرہ (615) افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ٹریفک حادثات  لاہور میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد دو سو انہتر (269) ہے، ان حادثات میں دو سو چھیاسٹھ (266) افراد زخمی ہوئے، ریسکیو ذرائع نے لاہور میں ہونے والے ٹریفک حادثات کی وجہ لاہور ٹریفک پولیس کی ناکامی کو قرار دیا ہے۔

اس سے قبل ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ جولائی 2018  کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات کی چھبیس ہزار پانچ سو تئیس (26،523) کالز موصول ہوئیں جبکہ روزانہ تقریبآ 950 ٹریفک حادثات میں ایک ہزار افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو آپریشنز میں جن لوگوں کو امداد فراہم کی گئی ان میں سے 72 فیصد افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے تھے جبکہ سب سے زیادہ ٹریفک حادثات  لاہورمیں ہی رونما ہوئے جن کی تعداد چھ سو ستانوے (697) تھی۔


متعلقہ خبریں