شادی کے لیے کراچی جانے کی خواہش مند ایئرپورٹ پر والد کے سپرد


اسلام آباد: پسند کی شادی کے لئے کراچی جانے کی خواہش مند لڑکی کو پولیس نے والد کے حوالے کردیا۔

لڑکی کراچی جانے کے لیے نیواسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تو اس کے والد بھی ساتھ آگئے جس پر اس نے خود کو باتھ روم میں بند کرلیا۔ والد کی اطلاع پر پولیس نے لڑکی کو باتھ روم سے نکال کرحوالے کیا۔

ہم نیوز کے مطابق لڑکی کا مؤقف تھا کہ وہ اپنے دوست سے شادی کرنے کے لیے کراچی جانے کی خواہش مند ہے۔ اس کا یہ بھی الزام تھا کہ وہ گھرجانا نہیں چاہتی ہے کیونکہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔

پولیس حکام کا مؤقف معلوم نہیں ہوسکا کہ انہوں نے لڑکی کی جانب سے جان کا خطرہ ظاہر کیے جانے کے باوجود کن شرائط کے تحت لڑکی کو والد کے سپرد کیا؟ اور اس ضمن میں انہوں نے کس کی ضمانت لی؟

آئین و قانون کے تحت ہرشہری کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے اور اگر کوئی شہری اپنی جان کے لیے خطرہ محسوس کرے تو اس کو تحفظ فراہم کرنا بھی ریاست کا فرض اولین ہے۔


متعلقہ خبریں