پشاور موٹر وے پر ٹریفک حادثہ، 21 زخمی

ٹریفک حادثے میں 21 افراد زخمی | urduhumnews.wpengine.com

پشاور:  موٹروے پرٹریفک حادثے میں 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پشاور موٹروے پرکراچی سے تیمرگرہ جانے والی بس کو پیش آنے والے حادثے کے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ٹریفک حادثے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔


متعلقہ خبریں