قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں تاخیر کا امکان

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کا امکان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 9 ارکان اسمبلی کے کامیابی کے نوٹیفیکیشن روکے جانے کے سبب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق نمبر گیم میں سخت مقابلے کے باعث ایک ایک نوٹیفیکیشن اہم  ہے اور 11 اگست تک یہ معاملہ حل ہوتا نظر نہیں آتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن کا معاملہ کلئیر ہونے سے قبل اجلاس بلانے  پر سیاسی جماعتیں اعتراض کر سکتی ہیں اوراعتراض کی صورت میں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس متنازعہ ہو جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اجلاس سے دو روز قبل تمام ارکان کی رجسٹریشن کی جائے گی اور قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کے لیے ارکان کی تصاویر بنائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق تمام ارکان کو دستور پاکستان اور پارلیمانی قواعد پر مبنی کتب فراہم کی جائیں گی اور سہولت ڈیسک کے ذریعے ارکان کو کارڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں