ایران پر پابندیاں باضابطہ نافذ ہو گئیں، ٹرمپ

ایران پر پابندیاں باضابطہ نافذ ہوگئیں، ٹرمپ |humnews.pk

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں باضابطہ نافذ ہو گئی ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کیے گئے ٹویٹ میں براہ راست کہا گیا ہے کہ ایران پرعائد کی گئی پابندیاں اب باضابطہ طور پر نافذ ہو چکی ہیں۔

ٹرمپ نے ٹوٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ رواں برس نومبر سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں مزید سختی لائی جائے گی جن کے تحت کسی امریکی شہری کو ایران کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

امریکی صدر نے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ دنیا میں امن کے خواہاں ہیں، اس لیے دنیا کے امن کی بات کر رہے ہیں کیونکہ ان پابندیوں کا مقصد دنیا کو تباہی سے بچانا ہے اور کوئی مقصد نہیں۔

سابق امریکی صدر بارک اوباما، دنیا کی بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایٹمی ہتھیار نہ بنانے اور یورینیم کی افزدوگی کے حوالے سے برسوں بعد ایک معاہدہ طے پایا تھا تاہم ٹرمپ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ناصرف اس معاہدے کو ختم کر دیا بلکہ ایران پر نئی پابندیاں بھی عائد کردیں جس کے باعث دونوں  ممالک کے بہتری کی جانب جاتے ہوئے تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کا شکار ہو گئے۔

عالمی مبصرین کی جانب سے اس خدشے کا اظہارکیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس نئے ٹویٹ کا سخت ردعمل آ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں