عبدالعلیم خان اور چوہدری برادران نیب میں طلب


لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو 10 اگست کو سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کی جانب سے چھ اگست کو جمع کرائے گئے جوابات سے نیب حکام مطمئن نہیں۔

نیب حکام عبدالعلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کے حوالے سے تحقیقات  کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی رہنما تاحال حکام کو مطمئن نہیں کر پائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کی جا  رہی  ہے، ان کے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں متعدد فلیٹس ہیں، ان کے خلاف ہیگزم انویسٹمنٹ لمیٹڈ  نامی آف شور کمپنی بنانے کی تحقیقات بھی جاری ہے۔

نیب لاہور ق لیگ کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی (چوہدری برادران)  کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کر رہا ہے اور تفتیش کے لیے انہیں 16 اگست کو طلب کر رکھا ہے،  انہیں کہا گیا ہے کہ وہ  ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ  کرائیں۔


متعلقہ خبریں