ریلوے کا 14 اگست پر آزادی ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ

ریلوے کا 14 اگست پر آزادی ٹرین نہ چلانے کا فیصلہؔ |HUMNEWS.PK

لاہور: پاکستان ریلوے نے رواں برس یوم آزادی پر آزادی ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان ریلوے نجم ولی خان نے بھی آزادی ٹرین نہ چلانے کی تصدیق کر دی ہے، اس فیصلے کی وجہ ادارے کو درپیش مالی بحران بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی بحران کے پیش نظر محکمہ ریلوے نے چودہ اگست کو آزادی ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزارت ریلوے نے یہ فیصلہ محکمہ داخلہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں کیا۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دور میں چار سال جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ٹرین چلائی گئی تھی جبکہ اس بار ریلوے کو مالی بحران کا سامنا ہونے کی وجہ سے ٹرین نہیں چلائی جا رہی۔

ہر سال آزادی ٹرین پشاور سے سفر کا آغاز کر کے ملک بھر میں 50 اسٹیشنوں پر رکتی تھی، آزادی ٹرین چاروں صوبوں کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتی تھی  اور لوک گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تھے تاہم اس مرتبہ عوام اس تفریح سے محروم  رہیں گے۔


متعلقہ خبریں