شمالی کوریا جوہری ہتھیار ختم کرنے پر سنجیدہ نہیں، امریکی دعوی

شمالی کوریا جوہری ہتھیار ختم کرنے پر سنجیدہ نہیں، امریکی دعوی | urduhumnews.wpengine.com

واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار ختم کرنے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

معاملہ پر سامنے آنے والے حالیہ ردعمل میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض باتیں بنانے کے بجائے عملی اقدامات کا مظاہرہ کرے۔

امریکی رہنما نے الزام لگایا کہ شمالی کوریا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اُس عہد پر قائم رہنے میں ناکام رہا ہے جس کا وعدہ اُس کے لیڈر کم جونگ اُن نے جون میں سنگاپور میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی سربراہ ملاقات کے موقع پر کیا تھا۔

قومی سلامتی کے مشیر نے واضح کیا کہ امریکہ شمالی کوریا پر پابندیاں نرم کرنے پر غور نہیں کر رہا۔

کوریا جنگ میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی باقیات حوالے کرنے کے بعد چند روق قبل شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان خط اور ٹوئٹر کے ذریعہ رابطہ ہوا تھا۔ ٹرمپ نے شمالی کورین سربراہ کو سراہتے ہوئے جلد دوسری ملاقات کا عندیہ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں