صدر ٹرمپ کو شہزادی سے تبدیل کرنے کی تجویز


ہالی ووڈ: گزشتہ روز جب مغربی ہالی ووڈ کی سٹی کونسل نے قرارداد منظور کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہالی ووڈ واک آف فیم ستارہ ہٹا دیا جائے تو فورا ہی متبادل شخصیت کی تجویز بھی پیش کر دی گئی۔

امریکی اداکار مارک ہیمل صدر ٹرمپ کی جگہ شہزادی کو دینے کے خواہاں نظر آئے، انہوں نے تجویز کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہالی ووڈ واک آف فیم ستارہ ہٹا کر اسٹار وارز کی شہزادی لیہ (کیری فشر) کو دیا جائے۔

صدر ٹرمپ کا ہالی ووڈ واک آف فیم ستارہ کئی بار توڑ پھوڑ کا نشانہ بنا ہے جس کے بعد اسے ہٹانے کی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ قراردار میں توڑ پھوڑ کو اسے ہٹانے کی وجہ نہیں بتایا گیا۔

سٹی کونسل میں پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر اخلاقی اعتبار سے ایسے نہیں کہ وہ اس اعزاز کے مستحق قرار دیے جائیں۔

صدر ٹرمپ کی غیر اخلاقی بیانات، تعصب پسندانہ فیصلوں اور خواتین سے بدسلوکی کی وجہ سے مغربی ہالی ووڈ کی سٹی کونسل اور علاقے کے مکین ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے شو ’دا اپرینٹس‘ کی کامیابی کی بنیاد پر 2007  میں صدر ٹرمپ کو  ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ دیا گیا تھا۔ 2016  میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے جواب میں کئی مرتبہ ٹرمپ کا ستارہ مسخ کیا گیا اور دو مرتبہ بالکل توڑ دیا گیا۔

ایک اورمعاروف شخصیت ڈائین لین کا کہنا یے کہ صرف صدر ڈانلڈ ٹرمپ کا ستارہ ہٹا دینا یا تبدیل کر دینا کافی نہیں، انہوں نے تجویز کیا کہ صدر ٹرمپ کے ہالی ووڈ واک اف فیم ستارے کو ٹوائلٹ بنا دیا جائے۔


مزحیہ اداکارہ ڈینا گولڈبرگ نے مزید سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کا ستارہ ہٹانے سے کوئی فائدہ نہیں بلکہ صدر ٹرمپ کو حکومت سے نکالنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں