مال روڈ لاہور ’ماڈل‘ قرار:کچرا پھینکنے یا تھوکنے پر ہزار روپے جرمانہ ہوگا

لاہور: مال روڈ پر تھوکنے کا جرمانہ ایک ہزار روپے | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: مال روڈ لاہور کو ماڈل سڑک بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کچرا پھینکنے اورتھوکنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ انتظامیہ کے حکمنامے کے تحت سڑک پر نافذ کیےجانے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر ایک ہزارروپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

لاہورہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے سڑک پر واقع تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ  لاہور نے ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مال روڈ کی صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ انتظامیہ نے اسی مقصد کے لیے مال روڈ پر کچرا پھینکنے اور تھوکنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

حکم نامے پر عمل درآمد کے پہلے ہی دن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے سڑک پر کچرا پھینکنے کے جرم میں  21 دکانداروں کا چالان کردیا۔ دکاندار فی کس ایک ہزارروپے جرمانہ ادا کریں گے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے  ڈائریکٹرعلی رضا نے’ہم نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چالان کا مقصد سزا دینا نہیں ہے بلکہ عوام میں صفائی ستھرائی کا شعور بیدار کرنا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے مال روڈ کی مانیٹرنگ کے لیے انفورسمنٹ انسپکٹر زبھی تعینات کردیے ہیں۔ سڑک کی خصوصی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

عوام میں آگاہی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے پمفلٹس تقسیم کیے گئے ہیں جن میں صفائی برقرار رکھنے کے لیے تعاون کا کہا گیا ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے اس ضمن میں آگاہی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔


متعلقہ خبریں