پاکستان اورجمہوریت کو نہ ہرایا جائے، مریم اورنگزیب

‘افراد کی جیت اہم نہیں لیکن پاکستان اورجمہوریت کو نہ ہرایا جائے’’ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا  ہے کہ افراد کی جیت اہم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریت کو نہ ہرایا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پی ایم ایل (ن) نے دھمکیوں، دباؤ، بد ترین پروپیگنڈے اور غیر منصفانہ اقدامات کے سائے میں الیکشن لڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اکثریت پر اقلیت کے فیصلے مسلط کرنے کا نتیجہ بھگت چکے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 ریٹرننگ افسر کو پانچ فیصد فرق یا 10000 سے کم فرق پر ری کاؤنٹنگ کا پابند کرتا ہے اور اس کے تحت دوبارہ گنتی ہمارا حق ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمیں اس حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے پاس کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ این اے -131 میں مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران خان کی لیڈ 680 سے 602 پر آگٸ تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ عمران خان اور اس کے سپورٹرز نے این اے -131 کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔


متعلقہ خبریں