لاہور: پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا


لاہور: علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور پر قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777  سے پرندہ  ٹکرا گیا جس سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا تاہم پرواز بحفاظت ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

’ہم نیوز‘ کے مطابق  پرواز سعودی عرب سے لاہور آ رہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران انجن سے پرندہ ٹکرا گیا،  متاثرہ انجن کی مرمت کے لیے کراچی سے انجئینرز کی  5 رکنی  ٹیم لاہور پہنچ  گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پی آئی اے کے انجئیرنگ کے عملے کو ایپرن پر جانے کی اجازت نہیں دی.

اسی پرواز نے حج مسافروں کو لے کر واپس جدہ روانہ ہونا تھا  لیکن انجن میں خرابی کے باعث تین گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی روانہ نہ ہو سکی۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حج پرواز 2057 کی روانگی انجن کی مرمت کے بعد ہو گی۔


متعلقہ خبریں