نتائج کے اجرا میں تاخیر نہیں کی جا رہی، الیکشن کمیشن


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نتائج جاری کرنے میں کوئی تاخیر نہیں کررہا، ادارہ تمام  قانونی لوازمات اور تقاضے پورے کرکے نتائج جاری کر رہا ہے۔

عام انتخابات کے نتائج اور کامیابی کے نوٹیفیکیشنز جاری کرنے میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت کامیاب امیدواروں کو انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 10 دن کا وقت دیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق مقررہ تاریخ کے اندر نوٹیفیکیشنز جاری کیے گئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کے پاس سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے لیے آخری تاریخ 9 اگست ہے۔

الیکشن کمیشن کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 11 اگست کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں