آسٹریلوی نسل پرستوں کا پاکستانی طالب علم پر حملہ

آسٹریلیا میں نسل پرستوں کا پاکستانی طالبعلم پر حملہ


کینبرا: آسٹریلوی یونیورسٹی میں نسل پرست گروہ کی جانب سے پاکستانی طالب علم پر بہیمانہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

بدھ  کے روز آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ  ویلز کے علاقے کالاگن میں واقع  یونیورسٹی میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 23 سالہ عبداللہ  قیصر کو یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے نسل پرستوں کے جتھے نے سڑک کے درمیان روک کر تشدد کیا۔

عبد اللہ  کے مطابق حملہ آور نسل پرستوں نے ان سے کہا کہ جاؤ پاکستان جاؤ، تمہارا یہاں کوئی تعلق نہیں، ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تشد کرتے ہوئے آہنی مکوں کا استعمال کیا جس سے ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔

عبداللہ کے مطابق حملہ آوروں کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی جس نے اس کا موبائل فون چھین لیا۔

عبداللہ قیصر انجینئیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گذشتہ برس فروری میں نیوکاسل آئے تھے۔

واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں سیاہ فام  اور دیگر غیر ملکیوں نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا،  مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ صرف طالب علم ہیں اور ان کا سیاست اور سیاسی رہنماؤں سے کوئی تعلق نہیں، انہیں تعلیم حاصل کرنے دی جائے اور ہراساں نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں