عمران خان کو ایران کے دورے کی دعوت

ایرانی صدر کی عمران خان کو ایران کے دورے کی دعوت|humnews.pk

اسلام آباد:  ایرانی صدر حسن روحانی نے عمران خان کو ایران کے دورے کی دعوت دی ہے۔

ایرانی صدر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ٹیلیفون کیا اورایران آنے کی دعوت دی جیسے انہوں نے قبول کرلیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران محض ہمسائے ہی نہیں مذہبی اور ثقافتی بندھن میں بھی جڑے ہیں اور مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کے خواہاں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے جبکہ سفارتی تعلقات میں مزید تحریک کا بھی خواہشمند ہے۔

ذرائع کے مطابق انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی وزارت خارجہ عمران خان کے دورے کو حتمی شکل دے گی۔


متعلقہ خبریں