نواز کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج

نواز شریف کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ کی سماعت آج | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج اسلام آباد میں قائم احتساب عدالت نمبر دو میں ہو گی۔

سابق وزیراعظم کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرندسز سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کریں گے۔

مقدمات کی منتقلی کے بعد آج پہلا موقع ہو گا کہ احتساب عدالت کے جج ملک ارشد دونوں ریفرنسز کا ٹرائل شروع کریں گے۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نمبر ایک کے عملے نے تمام ریکارڈ احتساب عدالت نمبر دو میں منتقل کردیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز کے ٹرائل جج محمد بشیر کی عدالت سے منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں تینوں کو جرمانہ اور قید کی سزائیں دی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں