کراچی میں اسکول سیل کرنے پر طلبا و طالبات سراپا احتجاج

والدین کو اسکول فیس 20 فیصد کم ادا کرنے کی ہدایت

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کےعلاقے گلشن اقبال بلاک دس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے ایک اسکول کی عمارت کو سیل کردیا گیا ہے جس کے بعد طلبہ و طالبات تعلیمی ادارے کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

جمعرات کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد اسکول سیل کرنے کے خلاف طلبا و طالبات، والدین، اور اسکول انتظامیہ نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

تعلیمی ادارہ سیل کیے جانے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں مونٹیسوری تا میٹرک کے طلبا و طالبات شریک ہیں۔

اسکول انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایس بی سی اے کی جانب سے پیشگی نوٹس کے بغیر عمارت کو سیل کیا گیا اور بتایا گیا کہ اسکول غیر قانونی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر اسکول نہ کھولا گیا تو سیل توڑ کر عمارت میں داخل ہو جائیں گے۔

دوسری جانب ’ہم نیوز‘ کے رابطہ کرنے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ترجمان عظیم مہدی نے بتایا کہ انہیں اس بارے میں معلومات نہیں ہیں، معلومات ملیں گی تو بات کریں گے۔

احتجاج میں شریک والدین کا کہنا ہے کہ سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اس اقدام نے بچوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بچوں کے والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مسئلہ کے حل پر فوری توجہ دی جائے۔


متعلقہ خبریں