پی این ایس’اصلت‘ جرمنی کی بندر گارہ پر لنگرانداز

پی این’اصلت‘ جرمنی کی بندر گارہ پر لنگرانداز ہوگیا | urduhumnews.wpengine.com

ہیمبرگ/ اسلام آباد: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس’اصلت‘ چار روزہ خیرسگالی دورے پر جرمنی کی سب سے بڑi بندر گاہ ہیمبرگ پر لنگر انداز ہوا ہے جس کا استقبال جرمنی میں پاکستانی مشن کے نمائندوں اور ہیمبرگ ریجنل کمانڈ کے حکام نے کیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے مشن کمانڈر محمد فیصل عباسی نے جرمن نیوی کے سربراہ، جرمن نیوی کے چیف آف اسٹاف، ہیمبرگ کے کونسلر اور ریجنل کمانڈ ہیمبرگ کے کمانڈنگ آفیسر سے ملاقاتیں کیں۔

پاک نیوی کے ترجمان کے مطابق جرمن حکام سے ملاقاتوں کے دوران مختلف پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ تعاون کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی مشن کے کمانڈر نے جرمنی کی نیول میموریل لابی پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

جرمن نیوی کے افسران، جرمنی میں مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی مہمانوں نے پاک نیوی کے جہاز پی این ایس اصلت کا دورہ بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کا باعث ہو گا۔

پی این ایس ’اصلت‘ کی خصوصیات

پی این ایس ’اصلت‘ چین کی مدد سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کردہ 123 میٹر طویل 13 میٹر چوڑا جنگی جہاز ہے۔

یہ سمندری جہاز ایک گائیڈڈ میزائل بریگیڈ ہے جو سمندری نگرائی اور فضائی دفاع کے میزائلوں سے لیس ہوتا ہے۔ اس جہاز میں جرمن ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں