نئی حکومت آتے ہی نان کیرئیر سفیر مستعفی تصور ہوں گے


اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ تمام نان کیرئیر تعیناتیاں اورکیڈر کے علاوہ تعینات سفیر نئی حکومت کے آنے کے ساتھ ہی مستعفی تصور ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سفرا کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ آئندہ حکومت کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ملاقات کا علم دفتر خارجہ کونہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں اب تک 1400 سے زائد مرتبہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30 سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، پڑوسی ملک میں امن کا خواہاں ہے اورمسئلہ افغانستان کے حل کے لیے تمام تر اقدامات کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے دفاعی تعلقات بڑھ رہے ہیں اوردونوں ممالک باہمی تعاون سے دفاعی معاملات میں فروغ کےلیے کام کریں گے۔

پرامن ہسمائیگی سے متعلق پاکستانی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلم اقلیت کے ساتھ نارروا سلوک جاری ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں