میں کسی کا پلانٹڈ نہیں، نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

محمود خان سب سے امیر ترین وزیر اعلیٰ نکلے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ وہ کسی فرد واحد یا گروہ کے پلانٹڈ آدمی نہیں بلکہ عمران خان اور تحریک انصاف کے نظریاتی حامی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔

محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں، عمران خان کے تمام سپاہی متحد ہیں، وہ سب کو اپنے بھائیوں کی طرح سمجھتے اور ساتھ  لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جلد سابق صوبائی وزیر عاطف خان سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ مل کر ایک ٹیم کی طرح  کام کریں گے، چیئرمین تحریک انصاف نے انہیں صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لیے بھی کہہ دیا ہے۔

خود پر لگے کرپشن کے الزامات  مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے انہیں بہت نوازا ہے، ان کے اثاثے سب کے سامنے ہیں، اٹھارہ لاکھ روپے ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے، ان کے خلاف محکمہ کھیل کے 18 لاکھ  روپے ذاتی اکاؤنٹ میں رکھنے پراسکینڈل بنا تاہم اس کی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اور دیگر اہلکاروں پر عائد کر کے انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔

سیاسی حلقوں میں یہ بات کی جا رہی تھی کہ پرویز خٹک خود وزیراعلیٰ نہیں بن سکے تو انہوں نے محمود خان کی صورت میں اپنی پسندیدہ شخصیت کو وزیراعلیٰ نامزد کرا لیا ہے۔


متعلقہ خبریں